12 دسمبر ، 2020
کراچی: کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں 14 سالہ پڑوسی نے ڈھائی سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ کام پر گیا ہوا تھا کہ اس کی بیوی کا فون آیا جس نے بتایا کہ اس کا ڈھائی سالہ بیٹا پڑوسیوں کے گھر تھا جب وہ اسے لینے گئی تو دیکھا کہ پڑوسیوں کا لڑکا 14 سالہ امان اللہ اس کے ڈھائی سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کررہا تھا اور تکلیف کی وجہ سے بچہ مسلسل رورہا تھا۔
بچے کے والد کے مطابق اس نے گھر آکر بچے کو دیکھا تو اس کے ساتھ بدفعلی ہوئی تھی جس پر اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔
پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کے بیان پر مقدمہ درج کرکے 14 سالہ ملزم امان اللہ کو گرفتار کرلیا۔