Time 12 دسمبر ، 2020
پاکستان

پاکستان کی آرمینیا سے آزاد کرائے گئے آذری علاقوں کیلیے امداد

فوٹو: آذربائیجان ایمبیسی پاکستان

 آرمینیا سے آزاد ہونے والے آذربائیجان کے علاقوں کے لیے امدادی سامان لے کر پاکستان کا سی 130 طیارہ باکو پہنچ گیا۔

امدادی سامان کو حیدر علیو ائیرپورٹ پر پاکستان کے سفیر بلال ہائے اور ملٹری اتاشی نے وصول کیا اور اسے آذربائیجان کی وزارت دفاع کے نمائندے کرنل رستم گوذالو کے سپرد کیا۔

آذری میڈیا کے مطابق پاکستانی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں متاثرہ علاقوں میں بسنے والے شہریوں اور وہاں موجود آذری فوجیوں کے لیے بنیادی ضرورت کی اشیاء جن میں بڑے ٹینٹ، بستر اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔

فوٹو: آذربائیجان ایمبیسی پاکستان

اس موقع پر پاکستانی سفیر بلال ہائے کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امداد دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی واضح مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام نے ہمیشہ آذربائیجان کو سپورٹ کیا اور ہم آزاد کرائے گئے علاقوں میں دوبارہ زندگی کی رونقیں بحال کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

مزید خبریں :