Time 12 دسمبر ، 2020
پاکستان

کراچی: چوری کرتے پکڑے جانے پر گھریلو ملازمہ نے مالکن کو قتل کر دیا

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے گلبرگ میں گھریلو ملازمہ نے چوری کے دوران پکڑے جانے پر گھر کی مالکن کو قتل کر دیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کے مطابق گلبرگ بلاک 5 میں علی الصبح ملازمہ نے گھر میں چوری کی واردات کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران گھر مالکن 85 سالہ نور جہاں نے ملازمہ کو دوران واردات رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ملازمہ نے مالکن کا گلا گھونٹ دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس حکام نے واردات میں ملوث ملازمہ عارفہ اور اس کے شوہر الن کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ عارفہ چار سال اسی گھر میں نوکری کر رہی تھی اور موسیٰ کالونی کی رہائشی ہے جبکہ واردات کے دوران اس کا شوہر گھر کے باہر انتظار کر رہا تھا، واقعے سے متعلق مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :