پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2020

پاکستان کسٹمزکی کارروائیاں، بھارت سے اسمگل کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد

کسٹمز حکام کے مطابق دونوں کارروائیوں میں برآمد ہونے والی اشیاء کی مالیت 3کروڑ روپے سے زائد ہے،فوٹو: فائل

کراچی کے قریب پاکستان کسٹمز پریونٹو نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت سے اسمگل ہونے والی مختلف اشیاء قبضے میں لے لیں۔

پاکستان کسٹمز پریونٹو نے خفیہ اطلاع پر موچکو چیک پوسٹ سےگزرنے والی بس کی تلاشی لی، اس دوران بس کے خفیہ خانوں سے بھارت سے اسمگل شدہ کپڑا، مضر صحت سپاری، گٹکا اور ممنوعہ ادویات برآمد کرلی گئیں۔

 دوسری کارروائی سپر ہائی وے چیک پوسٹ پر کی گئی جس میں ایک بس کے خفیہ خانوں سےکتھا، مختلف اقسام کی تمباکو، ویلڈنگ راڈ، ممنوعہ ادویات اور مختلف اقسام کےکیمیکلز برآمد کئے گئے۔

کسٹمز حکام کے مطابق  دونوں کارروائیوں میں برآمد ہونے والی اشیاء کی مالیت 3کروڑ روپے سے زائد ہے۔

مزید خبریں :