پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2020

پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ، مینار پاکستان میں تیاریاں زور و شور سے جاری

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور جلسے کیلئے مینار پاکستان گراؤنڈ میں تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔

لاہور کا مینارِ پاکستان گراؤنڈ جو اَب گریٹر اقبال پارک میں بدل چکا ہے وہاں کل 13 دسمبر کو پی ڈی ایم طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔

جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں اور مینارِ پاکستان کی سیڑھیوں میں اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے جبکہ سامنے گراؤنڈ میں کرسیاں لگائی جا رہی ہیں، جلسے کیلئے جنریٹرز اور لائٹس بھی نصب کر دی گئی ہیں اور ساؤنڈ سسٹم بھی لگایا جا رہا ہے۔

مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی جھنڈے اٹھائے آرہے ہیں جو نعرے بازی کرکے ماحول کو گرما رہے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسہ کرنے اجازت تو نہیں دی تاہم حکومت کی جانب سےجلسے کے شرکاء کو روکنے کیلئےکہیں کوئی سرگرمی بھی نظر نہیں آ رہی، نہ سڑکوں پر کہیں کنٹینر لگائے گئے ہیں اور نہ ہی کوئی دوسری رکاوٹ ڈالی گئی ہے۔

حکومتی ترجمانوں کا کہناہےکہ کورونا ضابطہ کار (ایس او پیز) اور قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

خیال رہے کہ لاہور جلسے میں عوام کو شرکت کی دعوت دینے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے خود لاہور کا دورہ کیا تھا۔

مزید خبریں :