Time 14 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

ٹاپ 50 ایشیائی شخصیات کی فہرست میں کون سے پاکستانی شامل؟

فوٹو: فائل

برطانوی اخبار 'ایسٹرن آئی'کی جانب سے سال 2020 کے ٹاپ 50 ایشیائی شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

1۔ ثروت گیلانی 

فوٹو: فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری میں بہترین اداکاری سے اپنا نام بنانے والی اداکارہ ثروت گیلانی کا نام ٹاپ 50 ایشیائی شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔

رواں سال اداکارہ ثروت گیلانی نے ویب سیریز 'چڑیلز' میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور اب یہ ٹاپ 50 ایشیائی شخصیات کی فہرست میں 21ویں نمبر پر ہیں۔

2۔ بلال عباس 

فوٹو: فائل

برطانوی اخبار کی جانب سے جاری کی جانے والی اس فہرست میں پاکستانی نوجوان اداکار بلال عباس کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

حال ہی میں ویب سیریز 'ایک جھوٹی لو اسٹوری' میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار بلال عباس ٹاپ 50 ایشیائی شخصیات کی فہرست میں 28ویں نمبر پر ہیں۔

3۔ علی ظفر 

فوٹو: فائل

50 بہترین ایشیائی شخصیات کی فہرست میں پاکستانی راک اسٹار علی ظفر بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور اس فہرست میں گلوکار علی ظفر 39ویں نمبر پر ہیں۔ 

4۔ شرمین عبید چنائے

فوٹو: فائل

علاوہ ازیں اس فہرست میں دو مرتبہ فلمی دنیا کا معتبر ترین ایوارڈ آسکر حاصل کرنے والے پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار 'ایسٹرن آئی کی اس فہرست میں فلم ساز شرمین عبید چنائے کا نام 49ویں نمبر پر ہے۔

خیال رہے کہ اس فہرست میں بالی وڈ سے اداکاارہ انوشکا شرما، سلمان خان، امیتابھ بچن، ٹائیگر شروف اور ہریتک روشن کے نام بھی شامل ہیں۔ 

مزید خبریں :