14 دسمبر ، 2020
وزیر اعظم عمران خان نے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کی کورونا سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔
مولانا طارق جمیل کی صحتیابی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا۔
ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کی کورونا سے جلد اور مکمل شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔
واضح رہے کہ معروف اسکالر مولانا طارق جمیل میں بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث ٹیسٹ کرایا تو کورونا مثبت آیا ہے۔
معروف اسکالر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں اور تمام عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔