پاکستان
Time 14 دسمبر ، 2020

پیٹرول کی قلت پر بنائے گئے کمیشن کی تحقیقات مکمل، رپورٹ وزیراعظم کو موصول

شوگر انکوائری کمیشن کے بعد پیٹرول کی قلت پر بنائے گئے پیٹرولیم کمیشن کی تحقیقات بھی مکمل ہوگئی۔

وزیر اعظم کے عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ‏وفاق کے حکم پر قائم پیٹرولیم کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو موصول ہوگئی اور وزیراعظم کے حکم کے مطابق رپورٹ کل کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد رپورٹ عام کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب اور شفافیت صرف تحریک انصاف کا خاصہ ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال یکم جون کو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سے پیٹرول نایاب ہوگیا تھا اور دوبارہ قیمتوں میں اضافے تک پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت رہی۔

پیٹرول بحران کی انکوائری رپورٹ میں 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے معاملے پر  اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :