پاکستان
Time 15 دسمبر ، 2020

کراچی میں بلڈر کے اغوا میں ڈی ایس پی کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بلڈر کے اغوا میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سعید آباد راشد اقبال کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) حکام کے مطابق پولیس افسران نے جعلی قومی احتساب بیورو (نیب) افسران بن کر بلڈر کواغوا کیا تھا جس میں ڈی ایس پی راشد اقبال بھی ملوث نکلے۔

بلڈر کو اغوا کرنے کے بعد ڈی ایس پی راشد اقبال کے دفتر میں رکھا گیا تھا۔

اغوا میں پولیس موبائل بھی ڈی ایس پی راشد کی استعمال ہوئی تھی۔

اے وی سی سی نے ڈی ایس پی راشد اقبال کے ڈرائیور اور گن مین سمیت اب تک 6 افراد گرفتار کیے ہیں۔

گرفتار ہونے والوں میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار اور 2 دیگر افراد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گلستان جوہر میں 2 دسمبرکو بلڈر کے اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مزید خبریں :