Time 16 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی: نادیہ خان

فائل:فوٹو

میڈیا پر جہاں اس وقت اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی تیسری شادی کی خبریں سرگرم ہیں وہیں کچھ ماہ قبل نادیہ خان کا دیا گیا انٹرویو بھی خاصا وائرل ہو رہا ہے  جس میں وہ شادی کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیتی ہیں۔

  سرکاری ٹی وی چینل کے ایک شو کے دوران اینکر توثیق حیدر نے اداکارہ نادیہ خان سے سوال کیا کہ اگر زندگی آپ کو موقع دے کہ کوئی ایسا موڑ یا فیصلہ جسے آپ تبدیل کر سکتی تو وہ کون سا فیصلہ ہو گا؟

 اس سوال کے جواب میں اداکارہ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ اگر زندگی مجھے کوئی ایسا موقع فراہم کرتی تو میں کبھی شادی نہ کروں، شادی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میں شادی کرنے میں بہت جلدی کی، مجھے ایک ڈائریکٹر نے کہا تم نے شادی کرکے اپنا کیرئیر ختم اور ایک آرٹسٹ کا قتل کر دیا۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ اگر میں 2000 میں واپس جاؤں تو میں اس فیصلے کو تبدیل کرنا چاہوں گی۔

خیال رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں، وہ جیو انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

نادیہ خان 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

مزید خبریں :