Time 16 دسمبر ، 2020
پاکستان

چرنا جزیرے پر سیاحتی سرگرمیوں کو معطل کرنے کی سفارش

انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی بلوچستان نے مونگھے کی چٹانوں کے سفید ہونے سے متعلق حتمی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے یہ کہنا مشکل ہے کہ مونگھے کی چٹانیں کسی صنعتی آلودگی کے باعث سفید ہورہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چرنا جزیرے پر سیاحتی سرگرمیوں سے مونگھے کی چٹانیں سفید ہورہی ہیں۔

رپورٹ میں چرنا جزیرے پر سیاحتی سرگرمیوں کو معطل کرنے اور مچھلی کے شکارپر بھی سخت پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید خبریں :