17 ستمبر ، 2012
لندن … برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار بڑی اور منفرد مونچھوں اور فری اسٹائل داڑھی رکھنے کا مقابلہ ہوا، جس میں مختلف ممالک کے 100 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ برائٹن میں ہونیوالے اس مقابلے کا اہتمام ایک مقامی کلب کی طرف سے کیا گیا، جس میں دنیا کے مختلف حصوں سے آئے ہر عمر کے مردوں نے شرکت کی۔ منفرد دکھائی دینے کے شوقین افراد نے اپنے اپنے انداز میں مونچھوں اور داڑھی کے بال بنا رکھے تھے۔ کسی کی مونچھیں بڑی تھیں تو کسی نے داڑھی کے بال کبھی کٹوائے ہی نہیں تھے، کسی کی مونچھیں نوکیلی تھیں تو کوئی سر سے گنجا لیکن داڑھی کے با ل فری اسٹائل میں چھوڑے ہوئے تھے۔ خوبصورت مونچھیں رکھنے کا مقابلہ اٹلی کے فولویو فرانچی نے اپنے نام کیا تو فری اسٹائل داڑھی رکھنے کا مقابلہ آسٹریلیا کے میٹ براوٴن نے جیت لیا۔