17 دسمبر ، 2020
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ رنگ گورا کرنے والی کریم مرکری کی مقدار بڑھا کر خواتین کی جلد سے کھیل رہی ہیں۔
زرتاج گل نے کراچی چیمبر میں مرکری پروڈکٹس سے متعلق آگاہی سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 59 اسکن وائٹ کریم کا ٹیسٹ کیا ہے، صرف تین کے اندر مقررہ معیار کا مرکری پایا گیا۔
زرتاج گل نے کہا کہ انڈسٹری والے اشتہاروں کے ذریعہ ہمیں زبردستی چِٹا کرنا چاہتے ہیں، ہمیں زبردستی کاسمیٹک بیچا جارہا ہے، اس سے ہمیں بیمار کیا جارہا ہے، آئندہ کسی کو اپنی جلد سے کھیلنے نہیں دیں گے۔
زرتاج گل نے کہا کہ مردوں میں بھی گورے ہونے کا کمپلیکس ڈال دیا ہے، کاسمیٹک کمپنیوں کو بند کرنا نہیں چاہتے، آپ منسٹر کے ساتھ مل کر پلان شیئر کریں، کاسمیٹک کمپنیز ہماری اسکن بہتر بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے کاسمیٹکس میں مقررہ معیار سے زائد مرکری استعمال کی جانچ کریں گی، سختی نہیں ہوگی مشاورت سے پیش رفت ہوگی۔