نیہا ککڑ کی خوشخبری پر مداح حیران، مبارکبادوں کا سلسلہ شروع

فوٹو: انسٹاگرام/نیہا ککڑ 

انسٹاگرام پر بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی ایک تصویر نے مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کر دیا ہے۔ 

حال ہی میں گلوکار روحان پریت سنگھ کے ساتھ شادی کرنے والی گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے شوہر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر کے کیپشن میں نیہا ککڑ اور روحان پریت سنگھ دونوں نے ہی لکھا  ہے کہ 'خیال رکھیا کر'۔ 

گلوکارہ نیہا ککڑ کی اس تصویر پر کامیڈین کپل شرما سمیت ساتھی اداکار و گلوکار کی جانب سے بھی انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔

—اسکرین گریب

دوسری جانب تصویر کے کمنٹس سیکشن میں نیہا ککڑ کے مداحوں کی جانب سے بھی سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا وہ حاملہ ہو گئی ہیں۔

نیہا ککڑ کی جانب سے تا حال اس بارے میں واضح بیان جاری نہیں کیا لیکن تصویر پر ان کے شوہر نے کمنٹ کیا ہے کہ 'اب تو کچھ زیادہ ہی خیال کرنا پڑے گا نیہو'۔

اس تصویر پر اداکارہ نیہا ککڑ کے بھائی ٹونی ککڑ نے بھی کمنٹ کیا ہے کہ 'میں ماما بن جاؤں گا'۔

خیال رہے کہ گلوکارہ نیہا ککڑ نے رواں سال ماہ اکتوبر میں گلوکار روحان پریت سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں :