کھیل
Time 19 دسمبر ، 2020

بابراعظم اور امام الحق کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

کپتان بابراعظم کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

بابر اعظم کا 13 دسمبر کو ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوا جس کے بعد انہیں 12 روز کے لیے آرام تجویز کیا گیا اور وہ فزیکل ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی کرکٹ میں واپسی کے لیے انجری کا جائزہ 21 دسمبر کو لیا جائے گا اور کپتان کے 12 روز 25 دسمبر کو مکمل ہو رہے ہیں  لہٰذا مکمل فٹ نہ ہونے کی صورت میں وکٹ کیپر محمد رضوان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 دوسری جانب اوپنر امام الحق کی بھی پہلے ٹیسٹ میں شمولیت مشکوک ہے، ان کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہے اور ان کو بھی ڈاکٹرز نے 12 روز کے لیے کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلی جانی ہے اور دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :