Time 19 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

تالا توڑ کر لڑکے سے ملنے جانے پرکرینہ کی والدہ نےکیا سزا دی؟

 کرینہ کے مطابق جب وہ 14 یا 15 سال کی تھیں تو انہیں ایک لڑکا پسند تھا،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہےکہ بچپن میں ان کی شرارتوں کی وجہ سے انہیں بورڈنگ اسکول میں بھیج دیا گیا تھا۔

 ایک انٹرویو میں کرینہ نے بتایا کہ جب وہ 14 یا 15 سال کی تھیں تو انہیں ایک لڑکا پسند تھا جس سے ملنے کے لیے وہ باہر جانا چاہتی تھیں لیکن ان کی والدہ ببیتا کپور کویہ بات پسند نہیں تھی اور انہوں نے  اس کی اجازت نہیں دی۔

 کرینہ کے مطابق والدہ کی اجازت نہ ملنے پر  جب وہ کسی دعوت میں باہر گئی ہوئی تھیں تو انہوں نے والدہ کے کمرے کا تالا توڑا تاکہ وہاں موجود ٹیلی فون پر اس لڑکے سے بات کرسکیں۔

 اداکارہ کے مطابق انہوں نے اس لڑکے سے بات کی اور ملاقات کا منصوبہ بنا کر گھر سے نکل گئی اور جب گھر آنے پر ان کی والدہ کو اس بات کا پتہ چلا تو وہ نہایت غصہ ہوئیں اور انہوں نے اس واقعے کے بعد انہیں دھیرادون کے ایک بورڈنگ ہاؤس میں بھیج دیا۔

کرینہ کا کہنا ہے کہ ہر ماں کی طرح ان کی والدہ کو بھی ان کی فکر تھی اس لیے انہوں نے مجھ پر یہ سختی کی تھی۔

مزید خبریں :