اردو فلکس کی اوریجنل سیریز 'دلہن اور 1 رات' کی جھلک جاری

—اسکرین گریب

پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کی جانب سے اوریجنل سیریز 'دلہن اور 1 رات' کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

پاکستان میں مقامی طور پر ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم لانچ کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں اور پلیٹ فارم کو اپریل 2021 میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔

اب اردو فلکس نے اپنی پہلی اوریجنل ویب سیریز کی جھلک جاری کی ہے جس میں پاکستان کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اردو فلکس کی اس وریجنل ویب سیریز 'دلہن اور 1 رات' کی ہدایت کاری راؤ ایاز شہزاد نے دی ہے جب کہ اس کے پروڈیوسر فرحان گوہر ہیں۔

ویب سیریز 'دلہن اور 1 رات' کی کہانی منصور سید نے لکھی ہے جسے ایلے 14 فلمز کی جانب سے پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی سہولت آئندہ برس اپریل میں صارفین کو میسر ہوگی اور اس میں بچوں سے لے کر بڑوں کی تفریح اور آگہی پر مبنی مقامی طور پر تیار کردہ نشریاتی مواد دکھایا جائے گا۔

مزید خبریں :