سال 2020 اداکار عدنان صدیقی کے لیے کیسا رہا؟

فوٹو: فائل

 2020 ختم ہونے میں محض چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور کسی کے لیے یہ سال بہت اچھا تو کسی کے لیے بے حد کٹھن ثابت ہوا۔

یہ سال عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بے شمار لوگوں کے لیے بہت مشکل ثابت ہوا ہے۔

عدنان صدیقی کے لیے سال 2020 کیسا رہا؟ اس حوالے سے اداکار نے حال ہی میں انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا۔

عدنان صدیقی نے بتایا کہ جلد سال 2020 ماضی کا حصہ بن جائے گا، یہ سال ان کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگوں کی زندگیوں کے لیے اہم سبق چھوڑ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اکثر ان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ آپ 2020 کو بہترین سال کیوں کہتے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس سال کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں مصروفیات سے چھٹکارا ملا اور انہوں نے وہ وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزارا۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ لاک ڈاؤن تو اللہ کی ہی طرف سے تھا لیکن اس کی وجہ سے انہیں سونے، کتابیں پڑھنے، شاعری لکھنے، موسیقی سننے اور اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا بہترین موقع ملا۔

اداکار نے 2020 کی منفی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کے مثبت پہلوؤں پر بات کی اور کہا کہ اس سال مجھ سمیت ہر کسی نے کچھ ایسے کام کیے ہیں کو لاک ڈاؤن کے بغیر ممکن نہیں تھے۔

مزید خبریں :