21 دسمبر ، 2020
جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کے مولانا فضل الرحمان پر اچانک الزامات کے بعد جے یو آئی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا شیرانی نے فضل الرحمان کے امیر کے چناؤ کے وقت کوئی اعتراض نہیں کیا تھا، اب ان کی جے یو آئی سے اچانک ناراضگی سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی کے الزامات کے بعد جے یو آئی نے اعلیٰ سطح کا اجلاس 24 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا شیرانی نے جے یو آئی ف کے بلوچستان کے صوبائی امیر کے لیے الیکشن بھی لڑا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی مولانا محمد شیرانی کے بیان کے معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات بھی کرے گی۔
خیال رہے کہ مولانا محمد خان شیرانی نے جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا کس طرح عمران خان کو سلیکٹڈ کہہ سکتے ہیں، وہ تو خود سلیکٹڈ ہیں۔