Time 21 دسمبر ، 2020
دنیا

برطانیہ میں کورونا ویکسین کی اضافی خوراکیں بغیر استعمال ضائع ہونے کا خدشہ

امریکا میں فائزر ویکسین کی یہ اضافی خوراکیں مریضوں کیلئے استعمال ہورہی ہیں تاہم برطانیہ میں تاحال نہیں ہورہیں: میڈیا رپورٹس— فوٹو:فائل

برطانیہ میں فائزر  کی کورونا ویکسین کی اضافی خوراکیں بغیر استعمال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھیجی گئی ویکیسن کی ہر شیشی میں ڈھائی خوراکیں اضافی ہوتی ہیں اور اگر پوری خوراک استعمال ہو تو برطانیہ میں فائزر ویکسین کی دستیاب تعداد 40 فیصد بڑھ سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اضافی خوراک کے مکمل استعمال سے رواں ماہ 8 لاکھ کے علاوہ مزید 3 لاکھ 20 ہزار افراد مستفید ہوسکتے ہیں۔

امریکا میں فائزر ویکسین کی یہ اضافی خوراکیں مریضوں کیلئے استعمال ہورہی ہیں تاہم برطانیہ میں تاحال نہیں ہورہیں۔

اس حوالے سے برطانوی طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ہر شیشی میں موجود دوا کی بیک اپ مقدار استعمال نہیں ہوتی۔

دوسری جانب برطانوی ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر کمیٹی کے چیئرمین جیریمی ہنٹ نے متنبہ کیا ہے کہ فائزر ویکسین کا اسٹاک چند ہفتے ہی استعمال ہوسکے گا اور مارچ تک کوئی نیا اسٹاک نہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فائزر ویکسین کا اسٹاک جنوری کے آخر تک چل سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ آکسفورڈ کی ویکیسن بن جائے اور ویکیسن کا شارٹ فال ختم ہو۔

مزید خبریں :