Time 21 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ثناء خان کو شوہر کی جانب سے شادی کا ایک ماہ مکمل ہونے پر خصوصی تحفہ

 اداکارہ ثناء خان نے بالی وڈ کو رواں برس کے آغاز میں خیرباد کہنےکا اعلان کیا تھا،فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان  اور مفتی انس شادی کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے جس پر  مفتی انس نے اپنی اہلیہ کو خصوصی تحفہ دیا ہے۔

ثناء خان نے انسٹاگرام  اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں  وہ اپنے شوہر کی جانب سے تحفے میں ملے موبائل فون پر شکریہ ادا کرتے ہوئےکہہ رہی ہیں کہ ہماری شادی کو ایک ماہ ہوگیا ہے، میری طرف سے آپ کے لیے تحفہ ادھار ہے اچھا۔

خیال رہےکہ اداکارہ ثناء خان نے بالی وڈ کو رواں برس کے آغاز میں خیرباد کہنےکا اعلان کیا تھا اور ان کی عالم دین انس سید سے شادی گزشتہ ماہ نومبر میں ہوئی ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ثناء خان نے شوہر سے ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا ہےکہ مفتی انس سے ان کی 2017 میں مکہ مکرمہ میں ملاقات ہوئی تھی، انس  نے خود کو مذہبی اسکالر کے طور پر متعارف کرایا تھا جس کے بعد 2018 تک مسلسل رابطے میں رہی اور وقتاً فوقتاً مذہب سے متعلق سوالات پوچھتی رہی، بعد ازاں ہمارا دوبارہ رابطہ رواں برس ہوا اور شادی بھی۔

مزید خبریں :