ثناء خان کے شوہر نے ہنی مون کی عریاں تصاویر جاری کیں! حقیقت کیا ہے؟

اپنے ہنی مون کی تصاویر ثناء خان نے خود انسٹاگرام پہ پوسٹ کی تھیں،فوٹو: ثناء خان انسٹاگرام

بالی وڈ انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثناء خان عالم دین مفتی انس سے شادی کے بعد مسلسل خبروں میں ہیں اور وہ خود بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

ثناء خان اور مفتی انس کی شادی کو ایک ماہ ہوا ہے اور دونوں حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں ہنی مون  سے واپس لوٹے ہیں، جس کی تصاویر بھی ثناء خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پر اداکارہ کی کچھ ماضی کی بے باک اور عریاں تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں،جسے ایک معروف بھارتی چینل کی ویب سائٹ پر بھی  دکھایا گیا ہے اور ان تصاویر کے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہےکہ ان تصاویر کو ثناء خان کے شوہر مفتی انس نے شیئر کیا ہے جو کہ انہوں نے ہنی مون کے دوران کھینچی تھیں۔

ان تصاویر کے حوالے سے صارفین مختلف خیالات کا اظہار کررہے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ سب غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا ہے اور سوائے ایک  تصویر کے جس میں دونوں میاں بیوی مقبوضہ کشمیر میں برف باری سے لطف اندوز ہورہے ہیں باقی دونوں تصاویر پرانی ہیں جب ادکارہ بالی وڈ میں کام کرتی تھیں، جب کہ بھارتی نیوز چینل نے بھی ایسی کوئی خبر نہیں لگائی۔

جعلی پوسٹ میں

واضح رہے کہ اب ثنا خان کو شوبز چھوڑے تقریباً ایک سال ہورہا ہے اور دو پرا نی تصاویر میں سے ایک ان کی 2016 کی فلم ' وجہ تم ہو' کے گانے کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ ہے جب کہ دوسری تصویر بھی 2017 کے ایک فوٹو شوٹ کی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر پہلے سے موجود ہے۔

مزید خبریں :