دنیا
Time 21 دسمبر ، 2020

کورونا ویکسین یورپ میں کتنے کی ملے گی؟

کورونا ویکسین امریکا نے نومبر میں ساڑھے 19 ڈالرز میں حاصل کی تھیں اور یہ 100 ملین خوراکیں تھیں— فوٹو: فائل 

دنیا کے مختلف ممالک میں فائزر اور بائیو این ٹیک کمپنی کی کورونا ویکسین شہریوں کو لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ابتدائی طور پرمختلف ممالک میں ہیلتھ ورکرز اور بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے جن میں امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

فائزر کی ویکسین بھی مختلف ممالک کو الگ الگ داموں پر ملی ہیں اور اس کا انکشاف غیرملکی خبر رساں ادارے نے کیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق یورپی یونین نے فائزر کی ویکسین کی فی ڈوز ساڑھے 15 یوروز (3 ہزار 32 پاکستانی روپے) کی قمیت پر لینے پر اتفاق کیا اور یہ فی ڈوز کی قیمت 18.90 ڈالرز بنتی ہے۔

یہی ویکسین امریکا نے نومبر میں ساڑھے 19 ڈالرز (3 ہزار 122 پاکستانی روپے) میں حاصل کی تھیں اور یہ 100 ملین خوراکیں تھیں۔

گزشتہ دنوں بیلجیم کی وزیر بجٹ نے مختلف کمپنیوں کی ویکسین کی فہرست لگائی تھی جس کے مطابق بیلجیم کو فائزر ویکسین 12 یورو میں مل رہی تھی بعد ازاں یہ پوسٹ ہٹادی گئی تھی۔

دوسری جانب یورپی یونین نے بھی فائزر کی ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید خبریں :