Time 22 دسمبر ، 2020
پاکستان

کورونا کے باوجود ہماری معیشت کمال انداز میں پلٹ رہی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں معیشت کی سمت کو بہترین قرار دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود معیشت کے بارے میں اچھی خبر ہےکہ یہ کمال انداز میں پلٹ رہی ہے۔

وزیراعظم نےبتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ نومبر کےدوران بھی 447 ملین ڈالر سر پلس رہا، گزشتہ مالی سال کے1.7 ارب ڈالر کے خسارےکی بجائے کرنٹ اکاؤنٹ اس سال اب تک 1.6ارب ڈالر  سرپلس ہوچکاہے، مرکزی بینک کے ذخائر 13ارب ڈالر تک بڑھ چکےہیں جو 3 برس میں سب سےزیادہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا اور ماہ جولائی سے نومبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب 64 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ترسیلات بڑھنے اور دیگر رقوم آنے سے کم ہورہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے سے زر مبادلہ ذخائر بڑھے ہیں۔

مرکزی بینک کےمطابق ماہ نومبر میں زرمبادلہ ذخائر ایک ارب ڈالر بڑھے ہیں۔

مزید خبریں :