نیہا ککڑ اور روہن پریت کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

فوٹو: سوشل میڈیا

بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے شوہر گلوکار روہن پریت کا نیا گانا ’خیال رکھیا کر ‘  ریلیز ہوتے ہی چھاگیا جسے اب تک 13 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

’ خیال رکھیا کر‘ گانے میں نیہا ککڑ کے بچپن سے لے کر جوانی، پھر حاملہ ہونے اور بڑھاپے کو بھی دکھایا گیا ہے۔

گانےکے شروعات میں نیہا ککڑ کو روہن پریت کی حاملہ بیوی دکھایا گیا ہے جب کہ شوہر کی موت کے بعد روہن پریت کے ہم شکل جوان بیٹے کا خیال رکھتے دکھایا گیا ہے ۔

 گانے کے لیرکس بابو نے ترتیب دیے اور میوزک کمپوزر رجت ناگپال  کا ہے جب کہ گانے کو گلوکارہ نیہا ککڑ نے تنہا گایا ہے۔

گلوکار جوڑی کا نیا گانا ’خیال رکھیا کر‘ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر اس وقت خاصا مقبول ہوگیا تھا جب نیہا ککڑ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر روہن پریت کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی۔

تصویر میں نیہا ککڑ کو امید سے دیکھا جاسکتا تھا جس کے باعث نیہا ککڑ کے مداح یہ سمجھنے لگے کہ وہ شادی کے کچھ ماہ بعد حاملہ ہوگئی ہیں جس کے بعد بالی وڈ شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب نیہا ککڑ اور روہن پریت کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہوگیا۔

تاہم کچھ دن بعد نیہا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس حوالے سے وضاحت کی تھی۔

مزید خبریں :