Time 23 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

2020 میں مداحوں سے بچھڑنے والے پاکستانی اسٹارز

فوٹ: فائل

رواں سال جہاں عالمی وبا کورونا کی وجہ سے تمام تر لوگوں کے لیے کافی مشکل ثابت ہوا وہیں 2020 میں پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے متعدد فنکار بھی ہم سے بچھڑ گئے۔

آج ہم آپ کو ان تمام فنکار کے بارے میں بتائیں گے جو کہ رواں سال یعنی 2020 میں ہم سے بچھڑ گئے۔

1۔ صبیحہ خانم 

فوٹو: فائل

لیجنڈ اداکارہ اور پاکستان فلم انڈسٹری کا بڑا نام صبیحہ خانم رواں سال جون میں امریکی ریاست ورجینیا میں انتقال کر گئیں تھیں۔

صبیحہ خانم نے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز 1950 میں فلم 'بیلی' سے کیا، 1954 میں فلم گمنام سے ان کی شہرت کو چار چاند لگ گئے، پھر 1956 میں انہوں نے فلم 'دُلا بھٹی' میں نوراں کا کردار ادا کیا جو شائقین فلم کے دلوں پر نقش ہو گیا۔

2۔ طارق عزیز

فوٹو: فائل

معروف اداکار، کمپئیر، ادیب اور شاعر طارق عزیز رواں سال جون میں دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

طارق عزیز نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا، یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کے پہلے اینکر  تھے اور انہوں نے نومبر 1964 میں لاہور سے پی ٹی وی کی نشریات کا آغاز کیا تھا۔

طارق عزیز نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور 1997 سے 1999 تک سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

3۔ فردوس بیگم 

فوٹو: فائل

فلم ہیر رانجھا فلم سمیت 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ فردوس بیگم رواں ماہ 16 دسمبر کو انتقال کر گئیں تھیں۔

فردوس بیگم نے فلم 'ملنگی'، 'ہیر رانجھا'، 'انسانیت' سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

4۔ زارا عابد

فوٹو: فائل

رواں سال مئی میں پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کراچی ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس میں 91 مسافر اور عملے کے8 ارکان سوار تھے اور بد قسمتی سے اس پرواز میں پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈل زارا عابد بھی موجود تھیں۔

5۔ کامیڈین امان اللہ

فوٹو: فائل

معروف کامیڈین و اداکار امان اللہ طویل علالت کے بعد 6 مارچ 2020 کو  انتقال کر گئے تھے۔

امان اللہ خان اسٹیج، ٹی وی اور فلموں کا بڑا نام ہیں۔ انہیں 2018 میں صدراتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :