عروہ میری زندگی کی مضبوط ترین خواتین میں شامل ہیں: فرحان سعید

فائل :فوٹو

فرحان سعید نے ایک انٹرویو کے دوران ان خواتین کا ذکر کیا جنہوں نے انہیں زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں فرحان سعید سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کون سی خواتین ہیں جنہوں نے انہیں زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کیا؟ اس پر فرحان سعید کا جواب مداحوں کے لیے قابل اطمینان تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی پوری زندگی مضبوط اورمددگار خواتین سے گھری رہی۔

اداکار فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ان خواتین کی شروعات ان کی والدہ سے ہوتی ہے جنہوں نے ہر مرحلے پر میرا سا تھ دیا، اس کے بعد میری زندگی کی سب سے مضبوظ ترین خواتین میری دادی، عروہ، میری بھابھیاں اور بہنیں ہیں جنہوں نے اپنی زندگی پر بھرپور توجہ مرکوز کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  سے سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر متعدد پیجز پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے شادی کے 4 سال بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :