23 دسمبر ، 2020
رواں سال کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کہیں کرفیو تو کہیں لاک ڈاؤن نافذ تھا جس کے باعث گھروں میں موجود لوگوں کی جانب سے انٹرنیٹ کا استعمال کافی حد تک بڑھ گیا تھا اور فارغ اوقات میں خوب میمز بھی بنائی گئیں۔
اس سال سوشل میڈیا پر بہت سی میمز وائرل ہوئی ہیں جن میں سے آج ہم آپ کو 2020 کی سب سے مقبول میمز دکھانے والے ہیں۔
رواں سال پاکستان سپر لیگ سیزن 5 خوب تنقید کی زد میں رہا، پی ایس ایل 5 افتتاحی تقریب سے لے کر آفیشل ترانے تک سوشل میڈیا پر میمز کی زینت رہا۔
رواں سال پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ترین ڈیزائنر ماریہ بی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو مقبول ہوئی تھی جب پولیس نے ان کے شوہر کو گرفتار کیا تھا اور ضمانت پر رہائی کے بعد دونوں نے وضاحت کے لیے ایک ویڈیو جاری کی تھی۔
بعدازاں ماریہ بی کی اس ویڈیو پر بے شمار میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ایک جملہ 'جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے، جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے' خوب مقبول ہوا تھا اور اس بے شمار میمز بنائی جا چکی ہیں۔
رواں سال امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر پاکستان میں خوب میمز مقبول ہوئی تھیں۔
پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بی بی سی کے پروگرام 'ہارڈ ٹاک' میں جانا مہنگا پڑ گیا تھا اور سوشل میڈیا پر اس سے متعلق میمز کی بھرمار موجود ہے۔
26 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کیے جانے سے متعلق فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وزیر تعلیم شفقت محمود کا نام ٹاپ پر ٹرینڈ کرتا رہا۔