کاروبار
Time 24 دسمبر ، 2020

وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں کتنی رقم بھیجی؟

اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں رقوم 200 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کا مشکورہوں، ان کی جانب سے مرکزی بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ارسال کردہ رقوم کل ماشاءاللہ 200 ملین ڈالر سے تجاوزکرگئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلِ زر میں تیزی آرہی ہے، پہلے 100 ملین ڈالر  76جب کہ اگلے 100ملین ڈالر  محض 28روز میں وطن پہنچے۔


مزید خبریں :