Time 24 دسمبر ، 2020
پاکستان

سیاسی قیادت نے آرمی چیف، آئی ایس آئی سربراہ کے سامنے کیا اتفاق کیا تھا؟ احسن اقبال نے بتادیا

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل  احسن اقبال کا کہنا ہےکہ عمران خان نے الیکشن سے قبل گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت کے بارے میں بات کرکے قومی اتفاق رائے کو توڑا اور پوری سیاسی قیادت کی توہین کی ۔

احسن اقبال کا کہنا ہےکہ آرمی چیف اور انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سربراہ کی  موجودگی میں پوری سیاسی قیادت نے اتفاق کیا تھا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت کے بارے میں الیکشن سے پہلے کوئی بات نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اس کے برعکس گلگت بلتستان میں اس کی صوبائی حیثیت کا اعلان کرکے سیاسی اور عسکری قیادت کی توہین کی۔

مزید خبریں :