Time 25 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ چھوڑنے والی ثناء خان کے سابق بوائے فرینڈ نے لمبے بال کیوں کاٹ لیے؟

8 سال تک اپنے بال بڑھائے اور ان پر کوئی بھی کیمیکل نہیں لگایا تاکہ کینسر مریض کے کام آسکیں: کوریو گرافر— فوٹو:فائل 

یوٹیوب پر معروف کوریو گرافر نے اپنی پہچان سمجھے جانے والے بال کٹواکر کینسر کے مریضوں کو عطیہ کردیے۔

کوریوگرافر میلون لوئس کی ڈانس کی ویڈیوز یوٹیوب پر بے حد مقبول ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کئی نامور اداکار اور اداکارائیں بھی ان کے ہمراہ رقص کرتی نظر آتی ہیں۔

میلون کے لمبے بال بھی ان کی پہچان بن گئے ہیں لیکن اب یہی پہچان سمجھے جانے والے بال ا نہوں نے کینسر کے مریضوں کو عطیہ کردیے ہیں۔


میلون نے بتایا کہ کینسر کے مریضوں کو بال عطیہ کرنے کیلئے 8 سال تک بڑھائے اور ان پر کوئی بھی کیمیکل نہیں لگایا تاکہ کینسر مریض کے کام آسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ بال کینسر مریضوں کو عطیہ کرنے کا خیال بھی دوست کی بھتیجی کو دیکھ کر جس نے اپنے بال عطیہ کیے تھے۔

خٰال رہے کہ میلون لوئس بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثناء خان کے سابق بوائے فرینڈ ہیں جبکہ دونوں  کی شادی بھی طے تھی تاہم اختلافات کے باعث دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

ثناء خان اب بالی وڈ چھوڑ چکی ہیں اور عالم دین مفتی انس سے شادی کرلی ہے،

مزید خبریں :