Geo News
Geo News

Time 26 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صنم جنگ اور انکی بیٹی کورونا سے صحتیاب ہو گئیں

فوٹو: فائل

اداکارہ و میزبان صنم جنگ اور ان کی بیٹی علایہ چند دنوں میں ہی عالمی وبا کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی علایہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ اب ہم دونوں کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

صنم جنگ نے بتایا کہ 'الحمداللہ علایہ اور میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں، ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ہمارے لیے دعائیں کیں'۔

انہوں نے کہا کہ یہ پوسٹ اس لیے ہے تاکہ میں آپ سب کو بتا سکوں کہ ہم دونوں بلکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ صنم جنگ سے قبل اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکی ہیں۔