Time 26 دسمبر ، 2020
پاکستان

پی آئی اے سے متعلق یورپی یونین کے خدشات دور کر دیے: وفاقی وزیر ہوا بازی

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سے متعلق یورپی یونین کے خدشات دور کر دیے۔

ٹیکسلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں 8 نئے طیارے شامل کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نیب قوانین میں ترمیم چاہتی ہے، پی ڈی ایم این آر او کے لیے پریشر بڑھا رہی ہے لیکن پی ڈی ایم کی چیخ و پکار سے احتساب نہیں رکے گا۔

وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پیپلز پارٹی کے اکثر لوگ اور مسلم لیگ ن کے اندر ایک گروپ بھی استعفیٰ نہیں دے گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لیے شو آف ہینڈ چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :