27 دسمبر ، 2020
کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سوئیڈن، کینیڈا اور اسپین سمیت 15 ممالک تک پہنچ گئے۔
کورونا کی نئی قسم سب سے پہلے برطانیہ میں سامنے آئی تھی جو زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی ہے۔
اب نئی قسم کے کیسز سوئیڈن، کینیڈا اور اسپین سمیت 15 ممالک تک پہنچ گئے ہیں۔
سوئیڈن اور اسپین میں نئی قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق متعلقہ ممالک کے ہیلتھ اتھارٹیز نے کی ہے۔
اسپین میں برطانیہ سے آنے والے 4 افراد میں نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ڈپٹی ہیلتھ چیف ریجن نے کہا کہ ابھی صورتحال الارمنگ نہیں ہے۔
دوسری جانب یورپی ممالک میں فائزر کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے ۔ جرمنی، اٹلی، آسٹریا، چیک ری پبلک اور قبرص میں طبی عملے اور کیئر ہومز کے مکینوں کو ویکسین لگائی گئی۔
اسپین، فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں بھی آج سے ویکسی نیشن کا آغاز ہوگا جبکہ فرانس میں حکومت کا تیسرے لاک ڈاؤن پر غور جاری ہے۔