پاکستان
Time 28 دسمبر ، 2020

'سیاست چمکانےکیلئے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے جمہوریت کے علمبردار نہیں ہوسکتے '

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ اپنی سیاست چمکانےکے لیے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والےجمہوریت کے علمبردار نہیں ہوسکتے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سےمشیرپارلیمانی اموربابراعوان نے ملاقات کی اور  آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر گفتگو کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاست کے تمام ستون اپنےدائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کےلیےکام کر رہے ہیں،اپنی سیاست چمکانےکے لیے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والےجمہوریت کے علمبردار نہیں ہوسکتے۔

بابراعوان کا کہنا تھا کہ اندھیرے فروشوں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں، معاشی استحکام اورکورونا سے بچاؤ کی حکومتی پالیسیاں حکومت کی اہم کامیابیاں ہیں۔

اس کے علاوہ اپوزیشن کے حکومت مخالف بیانیے کی تیاری کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کااجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالفت تحریک سمیت سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوگا جب کہ سینیٹ الیکشن پر بھی مشاورت ہوگی۔

مزید خبریں :