پاکستان
Time 28 دسمبر ، 2020

حکومت کا مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر کارروائی کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا: ذرائع— فوٹو:فائل 

وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

مزید خبریں :