کوک اسٹوڈیو میں سب سے زیادہ گانے کس گلوکار نے گائے؟

فائل فوٹو

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول میوزک شو کوک اسٹوڈیو سے متعدد فنکار شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ہیں اور اب تک اس میں بے شمار گلوکار اپنے آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

میوزک شو کوک اسٹوڈیو کا آغاز 2008 میں کیا گیا تھا جس کے پروڈیوسر روحیل حیات ہیں اور اب رواں سال کوک اسٹوڈیو 2020 سمیت اب تک اس کے 13 سیزن نشر کیے جاچکے ہیں۔

پاکستان میں بہت سے ایسے گلوکار ہیں جو کوک اسٹوڈیو کے متعدد سیزنز میں نظر آئے ہیں اور ان کے چاہنے والوں کو بھی ہر سال ان کے ہی گانوں کا انتظار ہوتا ہے۔

تو چلیں آج ہم آپ کو اس گلوکار کے بارے میں بتاتے  ہیں جنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے متعدد سیزنز میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

 پاکستان سمیت سرحد پار بھی اپنی منفرد آواز سے مقبول ہونے والے گلوکار عاطف اسلم کوک اسٹوڈیو کے 5 سیزنز میں گانے گا چکے ہیں۔

گلوکار عاطف اسلم کوک اسٹوڈیو میں اب تک 17 مرتبہ اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کے نام اور اذان بھی شامل ہے اورکچھ گانے کوک اسٹوڈیو کی شراکت سے گائے گئے۔ 

عاطف کے کوک اسٹوڈیو میں گائے جانے والے گانے یہ ہیں۔

1۔ جل پری (کوک اسٹوڈیو سیزن 2) 2009

2۔ کنارا (کوک اسٹوڈیو سیزن 2) 2009

3۔ واسطہ پیار دا (کوک اسٹوڈیو سیزن 2) 2009

4۔ میں نہیں میں (کوک اسٹوڈیو سیزن 2) 2009

5۔ ہمیں کیا ہوا (کوک اسٹوڈیو سیزن 2) 2009

6۔ چھکرا نولکھا (کوک اسٹوڈیو سیزن 5) 2012

7۔ ربّا سچیا (کوک اسٹوڈیو سیزن 5) 2012

8۔ چھنّا (کوک اسٹوڈیو سیزن 6) 2013

9۔ تاجدار حرم (کوک اسٹوڈیو سیزن 8) 2015

10۔ من اما دے ام (کوک اسٹوڈیو سیزن 8) 2015

11۔ کڈی آؤ نا (کوک اٹوڈیو سیزن 8) 2015

12۔ وہی خدا ہے (کوک اسٹوڈیو سیزن 12) 2019

13۔ آئے کچھ ابر (کوک اسٹوڈیو سیزن 12) 2019

14۔ مبارک مبارک (کوک اسٹوڈیو سیزن 12) 2019