منیب بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلا وی لاگ جاری کردیا

فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان شوبز اندسٹری میں مقبولیت پانے کے بعد ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارمنیب بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر  پہلا وی لاگ جاری کردیا۔

اداکار کا وی لاگ ترکی کے سفر سے متعلق ہے جس میں منیب بٹ کو اہلیہ اداکارہ ایمن خان کے ساتھ ائیر پورٹ پر فلائٹ کا انتظار کرتے دکھایا گیا ہے۔

وی لاگ میں تھوڑا آگے چل کر مقبول جوڑی فلائٹ لینڈ کرنے کے بعد ترکی کی سڑکوں پر سیر سپاٹے کرتی دکھائی  گئی ہے۔

ویڈیو میں ایمن خان اور منیب بٹ کو آئسکریم سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ شاپنگ کے لیے جاتے اور ترکی کی اسٹریٹ فوڈ پر مزے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ رواں برس چھٹیاں گُزارنے کے لیے پاکستان کے دوست ملک ترکی روانہ گئی تھی۔

ترکی کے سفر کے دوران مقبول جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھی مختلف تصاویر پوسٹ کی جاتی رہیں جو تیزی سے وائرل بھی ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :