Time 30 دسمبر ، 2020
دنیا

برطانیہ نے آکسفورڈ اور ایسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

برطانیہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور برطانوی سوئیڈش دواساز ادارے ’ایسٹرازینیکا‘  کی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔

برطانوی وزیرصحت میٹ ہنکاک کا کہناہے کہ حکومت نے میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئرپراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی کی ایسٹرازینیکا کی منظوری کی سفارشات قبول کرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی آکسفورڈ ایسٹرازینیکا ویکسین لگانے کا عمل 4 جنوری 2021 سے شروع ہوگا۔

ایسٹرازینیکا کی ویکسین عام ریفریجریٹر میں 6 ماہ تک اسٹور کی جاسکے گی اور اس کی فی ڈوز کی قیمت 3 سے 4 ڈالر ہے جو کہ (781 روپے سے لیکر 642 پاکستانی روپے) قیمت بنتی ہے۔

دوا ساز ادارے ایسٹرازینیکا کے چیف ایگزیکٹو کا کہناہے کہ کورونا ویکسین بیماری کی شدید علامات کے خلاف 100 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کوروناویکسین ایسٹرازینیکا کی منظوری کو شاندارخبر قراردیتےہوئے کہا کہ یہ برطانوی سائنس کی فتح ہے، اب جتنا جلد ممکن ہوسکا، زیادہ سے زیادہ افرادکی ویکسینیشن کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں فائزر کی ویکسین کی بھی منظوری دی گئی ہے اور اس کی ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :