31 دسمبر ، 2020
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صرحا اصغر بھی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔
گزشتہ روز اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مایوں کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔
صرحا اصغر نے اپنے نکاح جیسے خاص دن کے لیے معروف ڈیزائنر ہانیہ کامران کے ڈیزائن کردہ سفید رنگ کے عروسی لباس اور زی ایس وائے کی جیولری کا انتخاب کیا۔
نکاح کے روز اداکارہ کے شوہر نے سیاہ رنگ کے لباس کے ساتھ مہرون واسکٹ پہن رکھی تھی۔
اداکارہ کی پوسٹ کی گئی تصاویر پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔