Time 31 دسمبر ، 2020
کاروبار

وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے کیلئے فکسڈ ٹیکس رجیم کی سہولت میں ایک سال کی توسیع کردی

وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کیلئے فکسڈ ٹیکس رجیم کی سہولت میں ایک سال کی توسیع کردی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کیلیےفکسڈ ٹیکس رجیم ایک سال بڑھادی گئی، خریداروں کیلئے ذرائع آمدن بتانے کی چھوٹ میں بھی توسیع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم لاگت کے مکانات کیلئے 5 سے7 فیصد شرح پر قرض دیں گے۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین فیاض الیاس نے تعمیراتی پیکج میں توسیع  پروزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

فیاض الیاس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سستے گھر ملیں گے، معاشی نمو بڑھے گی، پیکج کو وسعت دینے سے روزگار بڑھے گا،  ذرائع آمدن نہ پوچھنے کی چھوٹ 30 جون 2021 تک بڑھائی گئی ہے، فکس ٹیکس رجیم دسمبر 2021 تک بڑھائی گئی ہے، مارچ 2023 تک گھرخریدنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھی جائے گی، ، بلڈرز کو اپنے منصوبے مکمل کرنے کا وقت 30 دسمبر 2024 تک بڑھایا گیا ہے، وزیراعظم کا فیصلہ معاشی بہتری کا سبب ہوگا۔