Time 31 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت خود کو 'بدکردار' سمجھے جانے پر جذباتی ہوگئیں

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ شخص اچھے کردار کا حامل نہیں،فوٹو: فائل

بالی وڈ اسکینڈل کوئین راکھی ساونت  اپنے متنازع اور بے باک بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

بھارت کے مقبول  رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 میں شریک راکھی ساونت نے بتایاکہ ان کے خاندان میں خواتین پر کافی سختیاں تھیں اور انہیں معمولی سی بھی آزادی حاصل نہیں تھی۔

اپنے بچپن کے بارے میں بتاتے ہوئے راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ جب وہ چھوٹی تھیں  تو انہیں بالکونی میں جانے کی اجازت بھی نہیں تھی اور  گھر کی بڑی خواتین کو بھنویں بنانا اور ویکس کروانا بھی منع تھا، پتہ نہیں وہ کیسے مرد تھے۔

راکھی نے انکشاف کیاکہ انہیں ایک بار اپنے انکل سے سخت مار پڑی تھی جس کے  باعث انہیں متعدد  ٹانکے لگے تھے۔

اس دوران راکھی ساونت خود کو بدکردار سمجھے جانے پر جذباتی بھی ہوگئیں، ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ ڈانسر ہونے کی وجہ سے انہیں اچھے کردار کا نہیں سمجھا جاتا تھا اور انہیں بہت سے رشتے آئے لیکن جب انہیں پتہ چلتا کہ میں ڈانسر ہوں تو وہ منع کردیتے۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ صرف فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ شخص اچھے کردار کا حامل نہیں، کیا بالی وڈ کا حصہ ہونا یا ڈانسر ہونا غلط ہے؟

واضح رہے کہ راکھی نے گزشتہ برس جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین رتیش سے شادی کی تھی ، وہ سیاست میں بھی حصہ لیتی رہی ہیں۔

مزید خبریں :