کیا راکھی ساونت ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں؟

فائل فوٹو

بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 میں راکھی ساونت نے چیلنجر کی حیثیت سے قدم رکھا ہے اور اب وہ شو میں اپنی عجیب و غریب باتوں سے مداحوں کو خوب محظوظ کرتی ہیں۔

حال ہی میں راکھی ساونت نے بگ باس 14 میں علی گونی سے کہا کہ انہوں نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔

راکھی ساونت کی اس بات پر علی گونی نے ان سے پوچھا کہ آپ نے ایم بی بی ایس کی ڈگری کہاں سے حاصل کی ہے جس پر راکھی نے بتایا کہ انہوں نے کینیڈا سے ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

بعد ازاں علی گونی نے راکھی ساونت سے کہا کہ آپ مجھے ایم بی بی ایس کی فُل فارم بتائیں جس پر راکھی فوراً چھینکنے کے بہانے سے باہر گارڈن میں چلی جاتی ہیں۔

بگ باس میں راکھی ساونت کے اس بیان پر صارفین کی جانب سے ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

 
—اسکرین گریب 

عینی نامی صارف کہتی ہیں کہ یہ بہت زیادہ مزاحیہ ہے۔

—اسکرین گریب 

سنجیو کمار کہتے ہیں کہ 'ڈاکٹر راکھی کا سپر گیان'۔

راکھی ساونت کو بگ باس میں ان کی الٹی سیدھی ان ہی حرکتوں کی وجہ سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بگ باس میں راہول مہاجن کی تنقید پر راکھی ساونت رو پڑیں تھیں جس پر اداکارہ کے شوہر طیش میں آگئے تھے۔

مزید خبریں :