31 دسمبر ، 2020
سندھ ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے پلی بارگین کرنے والے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسے افسران کو سرکاری عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں، کرپشن اور کرمنل کیسز کا سامنا کرنے والے افسران بَری ہونے تک عہدوں پر کام نہیں کرسکتے۔
عدالت نے کرپٹ افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی فوری مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری کو 14 جنوری کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم نے نیب کیسز کا سامنا کرنے والے 500 سے زائد افسران کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔