شعبہ ٹیکسٹائل کے لیے 2020 کیسا رہا؟

فائل:فوٹو

 2020 کے ابتدائی مہینوں میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے عالمی معیشت کو شدید متاثر کیا تو پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری پر بھی اس کے اثرات نظر  آئے تاہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنانے کے بعد ملکی ٹیکسٹائل سیکٹر نے بہت جلد بحران پر قابو پا لیا اور صنعتکاروں کے مطابق 2020 کے آخر تک ٹیکسٹائل برامدات میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔

 پاکستان نے کورونا کے بعد جولائی سے نومبر   تک  برآمدات میں تقریباً 9 فیصد زیادہ  اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا جو بہت بڑی خوشی کی بات ہے۔

برآمدکنندگان کہتے ہیں کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی بہتری میں حکومت کی جانب سے بروقت مراعات نے بھی اہم کردار ادا کیا، یہ سال خصوصا ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کے لیے بہترین ثابت ہوا ہے۔

 ویلیو ایڈڈ سیکٹر  میں ہوم ٹیکسٹائل، ڈینم نیٹڈڈ، اپررل ٹاول اور سوکس میں ڈبل ڈجٹ اضافہ دیکھنے میں آیا جو پاکستان چاہ رہا تھا کہ ہماری را مٹیریل کی ایکسپورٹ کم اور ویلیو ایڈڈ کی بڑھے، یہ ٹرینڈ بڑے عرصے کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔

صنعتکار 2020 کو ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کا وہ قدم قرار دے رہے ہیں جس سے بین الاقوامی سطح پر ٹیکسٹائل برآمدات کے میدان میں پاکستان ایک بار پھر مسابقتی ممالک کے مقابل کھڑا ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :