کاروبار
21 مئی ، 2013

ٹیکسٹائل سیکٹر کو شدید توانائی بحران کا سامنا ہے ، آپٹما

ٹیکسٹائل سیکٹر کو شدید توانائی بحران کا سامنا ہے ، آپٹما

کراچی …آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو شدید توانائی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث بے روزگاری بڑھ رہی ہے نئی حکومت سے امید ہے کہ مسئلے کا فوری حل نکالے گی۔ آپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز اور چیئرمین احسن بشیر نے لاہور میں مشترکا پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی گیس مل جائے تو 13 ارب ڈالر کی برآمدات میں 6 ارب ڈالر کا اضافہ کر سکتے ہیں آئی ایم ایف سے بھی جان چھوٹ سکتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی صنعت سے سوتیلوں جیسا سلوک بند کیا جائے۔ آپٹما رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ ایم ڈی سوئی گیس نے اگلے ہفتے 5 روز گیس دینے کاوعدہ کیا ہے امید ہے بجلی کی صورت حال بھی بہتر ہو جائے گی

مزید خبریں :