پاکستانی شوبز شخصیات نے سال نو کا آغاز کیسے کیا؟

فائل:فوٹو

سال 2020 عالمی وبا کورونا کے باعث خاصا مشکل برس رہا جس کے رخصت ہونے پر ہر ایک نئے سال کی آمد پر اس کے امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہے۔

اب سال نو 2021 کی صبح کا سورج طلوع ہوگیا ہے دنیا بھر کے افراد سال نو کی تقریبات سے لطف اندوز ہورہے ہیں اس دوڑ میں شوبز شخصیات سرفہرست ہیں۔

تو آئیے جانتے ہیں شوبز شخصیات نے سال نو کا آغاز کیسے کیا؟

ثانیہ شمشاد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ثانیہ شمشاد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی، ویڈیو میں ثانیہ شمشاد سیاہ میکسی زیب تن کیے شوہر کے ہمراہ اپنے مداحوں کو ہیپی نیو ایئر کہتی سنی جاسکتی ہیں۔

اداکارہ نے 2020 کو ایک سبق تسلیم کرتے کھلے بازؤں سے سال نو کا استقبال کیا اور اپنے مداحوں کو مبارکباد پیش کی ۔

عائزہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے نئے سال کا استقبال اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے نام ایک خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے کیا۔

عائزہ نے اپنے پیغام میں دانش تیمور سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے 2020 کے اختتام کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے نئے سال کی مبارک باد بھی دی ۔

انوشے عباسی

اداکارہ انوشے عباسی نے منال خان اور ایمن خان کے والد کے انتقال پر تعزیتی پیغام شیئر کرتے ہوئے 2020 کو الوداع کیا۔

محمود اسلم

اداکار محمود اسلم نے سال نو کے موقع پر مقبول ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

عائشہ گل

پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ گل نے سال نو کے آغاز پر بروکلین دمبو سے اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے 2020 کو الوداع کہا۔

ثناءفیصل

فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے سال نو پر مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی کی تصویر شیئر کی اور نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔



مزید خبریں :