01 جنوری ، 2021
وزیر اعظم عمران خان 2021 سے پُرامید، کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں جارہا ہے ، 2021 وہ سال ہوگا جس میں ملک ترقی کرے گا۔
وزیر اعظم نے پاکستان میں متعارف ہونے والی گاڑیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 50 سال سے حکومتوں نے برآمدات بڑھانے کی کوشش نہیں کی ، صنعتی طور پر مضبوط ہونے کے لیے چین سے شراکت داری ضروری ہے ، سی پیک کے اگلے حصے میں زراعت بھی شامل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہاحساس پروگرام کے تحت نیا پروگرام شروع کر رہے ہیں کہ کوئی بھوکا نہ سوئے ۔