01 جنوری ، 2021
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کرک میں متاثرہ مندر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔
محمود خان نے کہا کہ واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، صوبائی حکومت مندر کی دوبارہ تعمیر کو جلد یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کرک کے علاقے میں ٹیری میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مندر کو دوبارہ تعمیر کرانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مقدس مقامات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔