01 جنوری ، 2021
لندن ہائیکورٹ میں کیس ہارنے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے براڈ شیٹ فرم کو 4 ارب 58 کروڑ روپے ادا کردیے۔
نیب کے وکیل اور لیگل فرم کو فیس کی ادائیگی کے بعد یہ رقم 7 ارب 18 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔
17سال قبل درجنوں پاکستانیوں کے مبینہ غیر ملکی اثاثوں کی تلاش کیلئے براڈ شیٹ فرم کی خدمات حاصل کی گئی تھی تاہم ایک روپے کا بھی پتا نہیں لگایا جاسکا تھا۔
ذرائع کے مطابق لندن کی مصالحتی عدالت نے 2018 میں نیب کے خلاف 2 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کیا اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر دو سال میں 90 لاکھ ڈالر سود بھی شامل ہوگیا جبکہ مصالحتی عدالت نے 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر 30 دسمبر تک ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
نیب کی جانب سے رقم کی عدم ادائیگی پر گزشتہ روز پاکستان ہائی کمیشن کا اکاؤنٹ منجمد ہوا۔